ابنا: لبنانی ٹی وی الیمادین کے مطابق عراقی ایئر فورس نے صوبہ الانبار کے علاقوں نعیمیہ اور زوبع میں واقع نام نہاد داعش کے ٹھکانوں کو جنگی جہاذوں کے زریعے نشانہ بنایا ہے۔ ابھی تک اس حملے میں ہونے والے نقصانات کی تفصیلات موصول نہیں ہوئی ہیں۔ ادھر عراقی فوج کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ بوبالی، بر جغار اور کالدیہ کے علاقوں میں بھی فوجی آپریشن کے دوران 59 دہشتگرد ہلاک اور 16 زخمی کر دیئے گئے ہیں۔ بغداد کے علاقوے البوسودہ، البوکنعان، طارمیہ، دوانم، حلاسبہ اور کرغول میں بھی7 دہشتگردوں کے مارے جانے اور 11 افراد کے گرفتار کئے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ اس آپریشن میں بھاری تعداد میں اسلحہ بارود بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔ عراقی بارڈر سیکیورٹی فورس کے سربراہ صلاح سلیمان نے بھی بارڈر کی صورتحال پر بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام نے عراق سے ملحقہ اپنے سرحدی علاقوں کو عارضی طور پر عراقی فوج کے حوالے کر دیا ہے تاکہ دہشتگردوں کی آمد و رفت کو کنٹرول کیا جاسکے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
18 جنوری 2014 - 20:30
News ID: 498043
عراقی فوج نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر ہوائی حملے کئے ہیں۔